۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کابینہ

حوزہ/مجلس وحدت المسلمین شعبۂ نجف اشرف کی شوریٰ کا اجلاس بروز جمعہ مؤرخہ 22/12/2023 کو منعقد ہوا، جس میں تقریباً 25 افراد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین شعبۂ نجف اشرف کی شوریٰ کا اجلاس بروز جمعہ مؤرخہ 22/12/2023 کو منعقد ہوا، جس میں تقریباً 25 افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، اس تقریب کی شروعات تلاوتِ کلامِ الہی سے کی گئیں، جس کی سعادت مولانا سید فیضان حیدر جعفری صاحب نے حاصل کی، اس کے بعد مولانا شیخ زین العباد نجفی صاحب نے مدحتِ جناب سیدہ(س) سے حاضرین کے دلوں کو محظوظ کیا۔

مجلس وحدت المسلمین شعبۂ نجف اشرف کے صدر مولانا سید خاور عباس نقوی نے اپنی گزشتہ خدمات کو بیان کیا اور آئندہ اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی 8 رکنی نئی کابینہ کا اعلان کیا۔

سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان اور سیکرٹری امورِ خارجہ ایم-ڈبلیو-ایم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے نشست میں موجود افراد کو اپنے سنہری کلمات سے مستفید کروایا اور مجلس وحدت المسلمین کی تاسیس سے لیکر اب تک کے چیدہ چیدہ اقدامات و خدمات کو بیان کیا اور نئی کابینہ سے اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی و ملی مفادات کیلئے کام کرنے اور اپنے فرائض انجام دینے کا حلف لیا۔

تقریب کے اختتام پر دسترخوانِ امام زمانہ(عج) بچھایا گیا اور آنے والے تمام مہمانوں کی مہمان نوازی کی گئی۔

کابینہ کے منتخب افراد کے اسماء مندرجہ ذیل ہے:

1۔ صدر: مولانا سید خاور عباس نقوی

2۔ نائب صدر: مولانا سید عون موسوی

3۔ جنرل سیکرٹری: مولانا امتیاز علی جعفری

4۔ ڈپٹی سیکرٹری: مولانا شیخ علی احمد نجفی

5۔ شعبہ روابط: مولانا غلام باقر نجفی

6۔ شعبہ تعلیم و تربیت: مولانا سید فیضان حیدر جعفری

7۔ شعبہ مراسم و عزاداری: مولانا سید دانش علی ترمذی

8۔ میڈیا سیل: مولانا سید محمد علی نقوی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .